اسلحہ کے زور پر لڑکی کو شادی کے لیے راضی کرنے والا ملزم پکڑا گیا 

9 Dec, 2024 | 04:54 PM

 وقاص احمد :اسلحہ کے زور پر لڑکی کو شادی کیلئے آمادہ کرنے  والے ملزم کو  لٹن روڈ پولیس نے گرفتار کر لیا۔

لٹن روڈ کے علاقے میں گن پوائنٹ پر لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق عمیر نامی ملزم اسلحہ کے زور پر لڑکی کو شادی کیلئے آمادہ کر رہا تھا ۔ جس کی15 پر اطلاع ملنے کے بعد پولیس فوری جائے وقوع پر پہنچی اور پولیس نے ملزم عمیر کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سےپسٹل 30بور اور گولیاں برآمد کرلی گئیں ،ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ مزید تفتیش کیلئے ملزم کو  انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔ جہا ں پولیس تفتیش کررہی ہے ۔ابھی کئی حقائق سامنے آنے باقی ہیں ۔ 

مزیدخبریں