ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوئی گیس کا میٹر نہ لگانے کا معاملہ ، عدالت نے درخواست نمٹادی

 سوئی گیس کا میٹر نہ لگانے کا معاملہ ، عدالت نے درخواست نمٹادی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : سوئی گیس کا میٹر نہ لگانے کا معاملہ , لاہور ہائیکورٹ نے ایم ڈی سوئی نادرن گیس عامر طفیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹادی .

جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی نے شہری رانا محمد افضال خان کی درخواست پر سماعت کی ,درخواست گزار کی جانب سے بریسٹر حمزہ شہرام سرور چوہدری , ڈپٹی چیف  لیگل سوئی  گیس عمران جاوید بھی پیش ہوئے , ایم ڈی سوئی گیس  کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ  ہائیکورٹ نے ایم ڈی سوئی گیس کو درخواست گزار کی زیر التواء درخواست پر فیصلہ کا حکم دیا،وزارت انرجی اینڈ پیٹرولیم نے نئے میٹرز کی تنصیب پر دویزاراکیس سے پابندی عائد رکھی ہے، پابندی  ہونے کے باعث  گیس میٹر نہیں لگ سکتا ہے، درخواست گزار کو سن کر عدالتی حکم کے مطابق زیر التواء درخواست کا فیصلہ کردیا گیا ہے، سوئی گیس کے وکلاء نے استدعا کی کہ عدالت  ایم ڈی سوئی گیس کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کالعدم قرار دے ، درخواست گزار وکیل نے ایم ڈی سوئی گیس کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کے لئے دلائل دئیے،درخواست گزار وکیل ایم ڈی سوئی گیس کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر عدالت کو مطمئن نہ کرسکا،جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی نے ریماکس دئیے کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد کردیا گیا ہے ،  اب توہین عدالت کی درخواست نہیں بنتی.

Ansa Awais

Content Writer