(علی ساہی)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم،سنگین عارضوں کاشکار کانسٹیبلز کو طبی اخراجات کیلئے ساڑھے 11لاکھ روپے جاری کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے طبی اخراجات کیلئےرقم جاری کر دی ،کانسٹیبل نوید انجم کو طبی اخراجات کیلئے 6لاکھ15ہزار سے زائد کی ادائیگی کی گئی،کانسٹیبل نوید انجم نے شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان سے اپنا علاج کرایا،کانسٹیبل شان مہدی کو طبی اخراجات کیلئے ساڑھے 5لاکھ سے زائد کی ادائیگی کی گئی،شان مہدی نے ڈی ایچ کیو جہلم سے اپنا علا ج کرایا۔
پنجاب پولیس ویلفیئر فنڈ سے دونوں کانسٹیبلان کو طبی اخراجات کی ادائیگی کردی گئی۔