ویب ڈیسک : وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑنے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان قابل احترام ہیں، ان کی تجاویز بھی سنیں گے، علما کی بہت سی تجاویز سے متفق ہوں ۔
اسلام آباد میں مدارس کی رجسٹریشن اور اصلاحات کے حوالے سے اجلاس ہوا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا تارڑنے کہا کہ مدارس کو قومی دھارے میں لانے کیلئے ایک نظام وضع کیا گیا، اس نظام کے تحت 18ہزار مدارس رجسٹرڈ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت تعلیم کے تحت مدارس کی رجسٹریشن کے مثبت ثمرات آرہے ہیں ۔
عطا تارڑنے کہا کہ مدارس سے جڑی منفی چیزیں ختم کرنا ہوں گی، مدارس کے طلبہ ڈاکٹر اور انجینئر بن رہے ہیں، جس پر بڑی خوشی ہے ۔