علی ساہی:دہشتگردی،اغوابرائےتاوان سمیت سنگین جرائم پیشہ عناصرکیخلاف گھیرامزیدتنگ کر دیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق پنجاب پولیس نےسرکی قیمت مقررکرنےکیلئے57کریمنلزکے نام بھیج دیئے،ملزمان کےسرکی قیمت5لاکھ سے50لاکھ روپےتک مقررکرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے جائے۔
اس حوالے سےاضلاع ویونٹس کی جانب سےملنےوالی سفارشات محکمہ داخلہ کوارسال کردی گئیں،پنجاب پولیس کوگزشتہ سالوں میں122ہیڈمنی کیسزمیں ملزمان مطلوب ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق 122ملزمان کےسرکی قیمت6کروڑ51لاکھ مقررکی گئی ہے،پنجاب پولیس اب تک 785ملزمان کوگرفتارکرچکی ہے۔گرفتارملزمان کےسرکی مجموعی قیمت37کروڑروپےبنتی ہے۔متعلقہ برانچ کی جانب سے23کروڑسےزائدکی رقم مخبروپولیس افسران میں تقسیم ہوچکی۔180کیسزمیں6کروڑسےزائدکی رقم جلدجاری کردی جائےگی۔
پنجاب پولیس نےسرکی قیمت مقررکرنےکیلئے57کریمنلزکے نام بھیج دیئے
9 Dec, 2024 | 03:19 PM