ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور؛ تیز رفتار کار سوار نے پالتو کتے کو کچل ڈالا، مالک پر مبینہ تشدد

لاہور؛ تیز رفتار کار سوار نے پالتو کتے کو کچل ڈالا، مالک پر مبینہ تشدد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاض احمد: کار سوار نے کتے کے مالک اویس کومبینہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا، باغبانپورہ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی آر کے متن میں متاثرہ شخص نے بتایا کہ وہ محنت مزدوری کرکے اپنا اور کتے کا پیٹ پالتا ہے، کار میں سوار عابد نے گاڑی سے میرے پالتو کتے کو کچلا جو موقع پر ہی مر گیا۔
تیز رفتار کار سوار سے کتے کو مارنے کی وجہ پوچھی تو اس نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا،مجھے اور میرے دوست شانی پر عابد نے ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کیا۔
کار سوار عابد نے کتے کے بعد ہمیں بھی کچلنے کی کوشش کی ،پولیس نے زخمیوں کا میڈیکل کروا کر مقدمہ درج کر لیا، پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔