کے پی حکومت کرپشن کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے: علی امین گنڈا پور

9 Dec, 2024 | 02:02 PM

 ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت شروع دن سے ہی کرپشن کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

  عالمی یوم انسداد بدعنوانی کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ عوامی خدمات کے شعبوں میں شفافیت، احتساب اور جوابدہی کے ماحول کو فروغ دیا جارہا ہے،انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے معلومات اور خدمات تک رسائی کے قوانین نافذ کر رکھے ہیں، یہ قوانین سرکاری محکموں میں بدعنوانی کے ناسور کولگام ڈالنے میں کافی معاون ثابت ہوئے ہیں۔

 علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے ایک نئے اقدام کے طور پر "اختیار عوام کا" پورٹل کا اجراءکردیا ہے، اس پورٹل کے ذریعے اب تک ہزاروں شکایات کا اندراج کیا جا چکا ہے جن میں سے بیشتر حل بھی کی گئی ہیں۔ 

مزیدخبریں