ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حافظ قرآن ہوں، گلوکار بلال سعید کا انکشاف

حافظ قرآن ہوں، گلوکار بلال سعید کا انکشاف
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف پنجابی گلوکار بلال سعید نے ایک پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ وہ حافظ قرآن ہیں۔

حال ہی میں بلال سعید نے ایک شو میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ حافظِ قرآن ہیں تاہم بعد میں انہوں نے گلوکاری کو بطور پیشہ اختیار کیا۔

 بلال سعید نے بتایا کہ ان کے والد نے انہیں اس فیصلے کی اجازت دی کیونکہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ بلال کسی موقع سے محروم رہیں۔ بلال نے کہا کہ جب وہ سیالکوٹ جاتے ہیں تو انہیں عجیب سا محسوس ہوتا ہے کہ کہیں ان کے قاری استاد انہیں گلوکاری کرتے نہ دیکھ لیں۔

بھارت میں اپنے تجربے پر بات کرتے ہوئے بلال نے بالی ووڈ انڈسٹری کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی انڈسٹری میں چاہے کوئی سپر اسٹار ہو یا جونیئر آرٹسٹ، سب کو اپنے معاہدوں کی مکمل پاسداری کرنی ہوتی ہے جوکہ ایک اچھا اصول ہے۔

بلال نے مشورہ دیا کہ پاکستانی انڈسٹری کو بھی اس طرح کے اصول اپنانے چاہئیں تاکہ مزید ترقی ممکن ہو۔

Ansa Awais

Content Writer