بابراعظم پرجنسی ہراسگی کاالزام، عدالت نے مقدمہ درج کرانیوالی خاتون کو طلب کرلیا

9 Dec, 2024 | 12:50 PM

ملک اشرف:سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم پرجنسی ہراساں کرنے کاالزام،ہائیکورٹ میں بابر اعظم کے خلاف اندراج مقدمہ کےحکم کےخلاف کیس کی سماعت، عدالت نےمقدمہ درج کرانیوالی خاتون کو12دسمبرکوطلب کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق ٹرائل کورٹ کےبابر اعظم کے خلاف اندراج مقدمہ کاحکم معطل کرنےکےفیصلےمیں توسیع، جسٹس محمد وحید خان نے سابق کپتان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی درخواست پر حکم جاری کیا۔
درخواست گزار بابر اعظم کی جانب سے بیرسٹر حارث عظمت پیش ہوئے، بابر اعظم نےٹرائل کورٹ کےاندراج مقدمہ کےحکم کولاہورہائیکورٹ میں چیلنج کررکھاہے،سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی درخواست پر مزید سماعت 12 دسمبر کو ہوگی۔

مزیدخبریں