ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدارت سنبھالنے سے قبل ٹرمپ کا پیدائشی امریکی شہریت ختم کرنے کا اعلان

صدارت سنبھالنے سے قبل ٹرمپ کا پیدائشی امریکی شہریت ختم کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ وہ 20 جنوری کو عہدہ سنبھالنے کے بعد وسیع پیمانے پر تبدیلیاں کریں گے جن میں پیدائشی امریکی شہریت کا خاتمہ بھی شامل ہے۔

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی چینل کو انٹرویو میں بتایا کہ بیس جنوری کو عہدہ سنبھالتے ہی وہ وسیع پیمانے پر تبدیلیاں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے اصلاحات کے ایجنڈے میں پیدائشی امریکی شہریت کا خاتمہ بھی شامل ہے،غیر قانونی تارکین وطن کی ملک بدری ، پیدائشی شہریت کے خاتمے سمیت تمام وعدے پورے کرونگا۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا پہلی مدت میں منظور کی گئی ٹیکس کٹوتیوں میں توسیع کے لئے بھی کام کریں گے۔