ایل ڈی اے میں مختلف کیسز کی اہم انکوائریاں التوا میں ڈال دی گئیں

9 Dec, 2024 | 11:55 AM

درنایاب:ایل ڈی اےافسران کی انکوائریزمیں نامزدافسران کوفری ہینڈ  دیدیا گیا۔
ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نےچیف سکیورٹی آفیسرکی انکوائری لگائی،سکیورٹی اہلکاروں کی تنخواہوں کےغبن کی انکوائری میں سابق چیف سکیورٹی آفیسر ذمہ دارقرارپایا۔سابق چیف سکیورٹی آفیسرکی باقاعدہ انکوائری لگائی گئی جسے التوا میں ڈال دیا گیاسابق چیف سکیورٹی آفیسرکو ہاؤسنگ میں اہم سیٹ پرلگادیاگیا۔
ایل ڈی اےمیں کرپشن ،جوہرٹاؤن پلاٹوں کےقبضوں کی2اہم نوعیت کی انکوائریاں دبالی گئیں۔موجودہ ڈی جی ایل ڈی اے محمد طاہر فاروق نے جوہر ٹاؤن ہاؤسنگ سیون کی انکوائری لگائی۔
ڈائریکٹر ہاؤسنگ سیون سمیت 5 افسران و ملازمین پر انکوائری بھی التوا کا شکار ہے،بوگس فائلیں ، بوگس ایگزیمپشن کیسز کی اہم انکوائری التوا میں ڈال دی گئی،ڈی جی ایل ڈی اے محمد طاہر فاروق نے جوہر ٹاؤن میں آپریشن کراکر پلاٹ واگزار کرائے تاہم پلاٹوں پر قبضے کرانے والے آج بھی اہم سیٹوں پر تعینات ہیں۔

مزیدخبریں