مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی کوآرڈی نیشن کمیٹیوں کا اہم اجلاس آج ہو گا  

9 Dec, 2024 | 11:08 AM

روزینہ علی:مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا اہم اجلاس آج ہو گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم تحفظات کا جائزہ لیا جائے گا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات بھی کی تھی۔

پیپلز پارٹی نے حکومت سے ادھورے وعدوں، نامکمل یقین دہانیوں کا شکوہ کیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے نائب وزیراعظم کی سربراہی میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی تھی، وزیر اعظم نے کمیٹی کو پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ تفصیلی مشاورت کے بعد سیاسی تعاون اور مسائل کے حل کی ذمہ داری سونپی تھی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حکومتی کمیٹی پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے تعین کردہ ممبران کے ساتھ بات چیت سے آئندہ کے لائحہ عمل کو طے کرے گی۔ 
 

مزیدخبریں