سٹی42 : کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن پاکستان سٹاک مارکیٹ میں منفی آغاز دیکھا گیا،دوسری طرف پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہو گیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا، سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1145 پوائنٹس کمی سے ایک لاکھ 7 ہزار 908 پوائنٹس پر آ گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا تھا اور ہنڈرڈ انڈیکس نے ایک لاکھ 9 ہزار کی حد عبور کر لی تھی۔
دوسری جانب انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 7 پیسے کم ہو گئی ، جس کے بعد امریکی کرنسی 277 روپے ،94 پیسے پر آ گئی ہے۔