ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

147 سال بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے منفرد سنگ میل عبور کرلیا

147 سال بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے منفرد سنگ میل عبور کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سن1877 کو پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والی انگلش کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ میں مجموعی طور پر 5 لاکھ رنز مکمل کرلیے ہیں، وہ یہ کارنامہ انجام دینے والی دنیا کی پہلی کرکٹ ٹیم ہے۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 5 لاکھ رنز مکمل کرنے کے لیے 147 سال، ایک ہزار 82 میچز لگے، اس دوران 717 کرکٹرز نے انگلش ٹیم کے لیے یہ رنز اسکور کیے۔

انگلش کرکٹ ٹیم نے یہ سنگ میل ہفتے کو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں اس وقت عبور کیا جب دوسری اننگز میں کے 51 ویں اوور میں بیٹر ہیری بروک نے کیوی بولر ولیمز کے خلاف دو رنز لیے۔ 

واضح رہے کہ انگلش ٹیم سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز (1082) کھیلنے والی ٹیم ہے, ٹیسٹ کرکٹ میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بھی انگلینڈ کے پاس ہے، جس کے بیٹرز نے اب تک اس فارمیٹ میں  929 سنچریاں اسکور کی ہیں۔

علاوہ ازیں ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ ٹیم کے مجموعی اسکور کی فہرست میں دوسرا نمبر آسٹریلیا  کا ہے جس نےاب تک ٹیسٹ کرکٹ میں مجموعی طور پر 4 لاکھ 28 ہزار سے زائد رنز بنائے ہیں،آسٹریلیا نے1877 سے اب تک 868 ٹیسٹ کھیلے ہیں۔