زین مدنی: عالمی شہرت یافتہ پاکستان میوزک انڈسٹری سے وابستہ گلوکار استاد راحت فتح علی خان 50 برس کے ہوگئے،سروں کے سلطان استاد راحت فتح علی خان نے اپنی سالگرہ اہل خانہ اور قریبی دوست احباب کے ساتھ منائی۔
تفصیلات کے مطابق سروں کے سلطان استاد راحت فتح علی خان کو اُن کی سا لگرہ کے موقع پر دوست احباب اور فیملی ممبران کی جانب سے مبارکباد ،نیک خواہشات کااظہار کیا گیا،اس موقع پر میوزک پروڈیوسر سلمان احمد، گلوکار وارث بیگ، اداکار سعود قاسمی، افضل خان المعروف ریمبو اور صاحبہ بھی موجود تھے، راحت فتح علی خان اب تک کئی ڈراموں اور فلموں کے ٹائٹل سونگ اور متعدد ملی نغمے بھی گا چکے ہیں۔
انہوں نے اپنے چچا اور استاد قوالی کے بادشاہ نصرت فتح علی خان کے زیر سایہ نہ صرف قوالی سیکھی بلکہ اسے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق پیش کرنے کی مہارت بھی حاصل کیْ۔
ان کی گائیکی دنیا کی ہر سرحد کو پار کرتے ہوئے دلوں کو جوڑتی ہے،2019 میں آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے انہیں موسیقی کے شعبے میں اعزازی طورپر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا گیا جبکہ وہ اب تک متعدد ملکی اور غیر ملکی ایوارڈز جیت کر ملک وقوم کا نام دنیا بھر میں روشن کر چکے ہیں۔
یاد رہے کہ استاد راحت فتح علی خان 9 دسمبر 1974 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے اور انہیں اپنے والد فرخ فتح علی خان اور چچا نصرت فتح علی خان کے ساتھ بچپن سے ہی قوالی کی تربیت حاصل کرنے کا موقع ملا۔