دورہ چین کا پہلا روز، وزیراعلیٰ پنجاب کی کاوش رنگ لے آئی

9 Dec, 2024 | 10:22 AM

راودلشاد:وزیراعلیٰ مریم نواز کے دور ے چین کاپہلا روز،وزیراعلیٰ کابیجنگ میں مصروفیت سے بھرپور دن کاآغاز، کاشتکاروں اورزراعت کےفروغ کے لئے تاریخی اقدام
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی کاوش رنگ لے آئی۔

تفصیلات کےمطابق چینی کمپنی پنجاب میں روبوٹک زرعی آلات مینوفیکچرنگ پلانٹ لگائے گی، محکمہ زراعت ،پنجاب حکومت اور اے آئی فورس ٹیک کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوئے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نےجدید روبوٹک زرعی مشینری مینوفیکچرنگ کے لئے تعاون کی یقین دہانی کرائی، مریم نواز نے اے آئی فورس ٹیک کے بانی ڈاکٹر ہان اور سی ای او سے ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں جدید زرعی اصلاحات بارے آگاہ کیا، مریم نواز نے روبوٹک ٹیکنالوجی سے مزین جدید ترین زرعی آلات کامعائنہ کیا،پنجاب میں ایگریکلچر سیکٹر میں روبوٹک مشینری اور ٹولز متعارف کرانے کے عزم کااظہار کیا گیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں زراعت کے لئے جدید ٹیکنالوجی اپناکر کاشتکار کو خوشحال بنانا ہمارا عزم ہے،اے آئی فور س ٹیک پنجاب میں روبوٹک زرعی آلات کا مینوفیکچرنگ پلانٹ لگائے گا،وزیر اعلیٰ کی دعوت پراے آئی فور س ٹیک کاوفد جلد پنجاب کا دورہ کرے گا۔

مزیدخبریں