ویب ڈیسک:پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسداد کرپشن کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔
اقوام متحدہ نے اس عالمی دن کو منانے کا فیصلہ اکتوبر 2003ء میں کیا تھا، اِس دن کو عالمگیر سطح پر منانے کا مقصد دنیا کی توجہ رشوت اور کرپشن جیسی برائی کے پھیلاؤ کی طرف مبذول کرانا اور دنیا کو یہ بتانا ہے کہ اِس طرف کچھ توجہ دیں اور کرپشن کو ختم یا کم کرنے کی کوشش کریں۔
رواں سال اقوامِ متحدہ کی طرف سے انسدادِ کرپشن کے عالمی دن کا عنوان "بدعنوانی کے خلاف نوجوانوں کے ساتھ متحد ہونا، کل کی سالمیت کی تشکیل" رکھا گیا ہے،اینٹی کرپشن ڈے پوری دنیا میں بدعنوانی کے خلاف جنگ کا اعلان ہے، اقوامِ متحدہ نے پوری دنیا کی حکومتوں کو بدعنوانی کے خلاف ہاتھ سے ہاتھ ملا کر اتحاد کو فروغ دینے کی دعوت دی ہے۔
انسداد بدعنوانی کے حوالے سے اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بدعنوانی گھناؤنا چیلنج، عوام کرپشن کے خاتمے میں حکومت کا ساتھ دیں اور ایک ایسے پاکستان کے لیے جدوجہد کریں جہاں قانون کی حکمرانی اور احتساب سب کے لیے یقینی ہو۔