ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پولیس  نےپیشہ ور بھکاریوں کے منظم گروہوں کیخلاف کمر کس لی

لاہور پولیس  نےپیشہ ور بھکاریوں کے منظم گروہوں کیخلاف کمر کس لی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:لاہور پولیس کا پیشہ ور بھکاریوں کے منظم گروہوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔
رواں سال اب تک مختلف کارروائیوں میں 3391پیشہ ور بھکاری گرفتار کر کے3333مقدمات درج کیےگئے ہیں،گرفتار ملزمان میں 3283مرد،99عورتیں اور9سہولت کار شامل  ہیں۔
سٹی ڈویژن سے873،کینٹ 381،سول لائنز م کی حدود میں 361ملزمان گرفتارکیا گیا،اسی طرح صدر693،اقبال ٹاؤن427،ماڈل ٹاؤن میں656ملزمان  کو گرفتار کیا گیا۔
سی سی پی او  لاہور بلال صدیق کمیانہ کے مطابق بچوں اور عورتوں سے بھیک منگوانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،پیشہ ور بھکاریوں کو پکڑنے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے۔