سٹی42: بھارت میں ریاست اتر پردیش کے شہر علی گڑھ کے تھانے میں پولیس افسر نے مسلمان خاتون کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا۔ عمرہ پر جانے کی خواہشمند خاتون سے پولیس اہلکار نے تھانے بلا کر رشوت مانگی تھی اور رشوت نہ دینے پے خاتون اور پولیس افسر کے درمیان تکرار ہوئی تھی۔
پولیس کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیج کی موجودگی کے باوجود قتل کے اس سنگین جرم کو اتفاقیہ واقعہ قرار دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سرکاری سی سی ٹی وی کیمرے کی بنائی ہوئی فوٹیج میں واضح دکھائی دے رہا ہے کہ پولیس اہلکار نے تھانے کے اندر اپنی ٹیبل پر موجود مسلمان خاتون کی جانب رخ کر کے پہلے پستول میں گولی چڑھائی پھر اچانک فائر کر دیا۔ گولی خاتون کے سر میں لگی اور وہ گر گئیں۔ پولیس افسر نے مسلمان خاتون پر گولی چلانے کے لئے اپنے ماتحت اہلکار سے سرکاری پستول لیا اور اس میں گولی چیمبر میں چڑھانے کے بعد پستول کا رخ خاتون کی جانب کر کے گولی چلا دی۔۔
ہ علیگڑھ کے تھانہ کوٹ کوتوالی میں پولیس اسٹیشن کے اندر جس 50 سالہ خاتون عشرت کو گولی ماری گئی وہ اپنے پاسپورٹ کی انکوائری میں تھانے آئی ہوئی تھیں۔ وہ عمرے پر جانا چاہتی تھیں تاہم پولیس اہلکار نے انہیں معمول کے خلاف تھانے بلایا تھا۔
Unbelievable. Cop accidentally shoots woman in the head inside police station during passport police verification visit in Aligarh, UP. Woman critical, in ICU. pic.twitter.com/ZbjowHNTzg
— Shiv Aroor (@ShivAroor) December 8, 2023
وہ اپنے ایک رشتے دار کے ساتھ تھانے پہنچیں جہاں انسپکٹر منوج شرما کے پستول سے چلنے والی گولی لگنے سے وہ شدید زخمی ہوگئیں۔ انہیں فوری طور پر علاج کے لئے جواہر لال نہرو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
خاتون کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ بھارتی پولیس پاسپورٹ کا این او سی دینے کےلیے خاتون سے رشوت مانگ رہی تھی اور ان کی تھانے میں پولیس سے تلخ کلامی ہوئی تھی۔
واقعے میں ملوث انسپکٹر منوج شرما کو معطل کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم وہ فرار ہے اور تاحال قانون کی گرفت سے باہر ہے۔