نواز شریف کی سیاست ختم کرنے والوں کی اپنی سیاست ختم ہوگئی، مریم نواز کا جلالپور جٹاں میں خطاب

9 Dec, 2023 | 10:01 PM

گجرات: مسلم لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی سیاست ختم کرنے کی بات کہنے والوں کی اپنی سیاست ختم ہوگئی، ان پر چوری اور کرپشن کا الزام لگانے والا آج خود اڈیالہ جیل میں ہے۔

جلال پور جٹاں میں یوتھ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عوام نےمستقبل نواز شریف سے جوڑ لیا ہے، نواز شریف کا سیاسی سفر آسان نہیں تھا، گیارہ سال جیلیں کاٹیں اور آج بھی کیس بھگت رہے ہیں، محض بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر سازش کے تحت انہیں نااہل کیا گیا۔نواز شریف کو جھوٹے مقدمات کا سامنا رہا، پاکستان کی کوئی جیل ایسی نہیں جہاں نواز شریف نہیں رہے، جب جب فیصلہ عوام کے ہاتھ میں آیا عوام نے نواز شریف کے حق میں فیصلہ دیا، آج بھی نواز شریف واحد لیڈر ہے جو عدالتوں کے چکر پہ چکر کاٹ رہا ہے اور ان جھوٹے مقدمات کو ختم کرتے کرتے 7 سال ہو چکے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ مخالفین کہتے تھے نواز شریف کی سیاست ختم ہوگئی لیکن ان کی سیاست ختم کرنے کی بات کہنے والوں کی اپنی سیاست ختم ہوگئی، نواز شریف واپس آگیا اور نواز شریف جب بھی واپس آیا تو عوام نے انتخابات میں ہمیشہ نواز شریف کے حق میں فیصلہ دیا۔ آج بھی نواز شریف کو رینگ رینگ کر انصاف مل رہا ہے تو کہتے ہیں فیور دیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں