کناڈا فلموں کی سپرسٹار  فوت ہو گئیں

9 Dec, 2023 | 09:13 PM

سٹی42: بھارت میں  کناڈا  زبان کی فلموں کی سپر سٹار اداکارہ لیلا وتی  انتقال کرگئیں۔

اداکارہ لیلا وتی کافی عرصے سے سانس کے عارضہ میں مبتلا تھیں اور انہیں تکلیف بڑھنے پر گزشتہ دنوں پر بنگلور کے مضافات میں واقع نیلمنگالا کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ان کی عمر 85 برس تھی۔

لیلا وتی نے اپنے شوبز کیریئر میں 600 سے زائد فلموں میں کام کیا جس میں نصف سے زائد کناڈا زبان میں تھیں۔ لیلا وتی کو کناڈا فلموں کی پہلی سپر سٹار کی حیثیت سے جانا جاتا ہے۔  ساٹھ کی دہائی میں وہ کناڈا فلم انڈسٹری میں سپر اسٹار کی حیثیت سے ابھری تھیں۔ لیلاوتی کی وفات سے صرف ساؤتھ کی فلم انڈسٹری ہی نہیں بولی وڈ میں بھی سوگ کا سماں طاری ہو گیا ہے۔ 

مزیدخبریں