ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں قتل اور اقدام قتل کی وارداتوں میں اضافہ،کینٹ ڈویژن سرفہرست

Lahore Crimes round up, Murder crimes in Lahore, City42, Lahore Cant Division on Top in Murder crimes,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: لاہور میں امنِ عامہ کی صورتحال بہتر کرنے کے لئے پولیس کی سخت کوششوں کے باجود گزشتہ گیارہ ماہ کے دوران  قتل اور اقدام قتل کی وارداتیں  بڑھ گئیں۔

رواں سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران 419 افراد مختلف واقعات میں قتل ہوئے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق یکم جنوری تا 30 نومبر اقدام قتل کے مجموعی طور پر 991 مقدمات درج ہوئے۔

قتل کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 104 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا۔سٹی ڈویژن قتل کے 83 مقدمات کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔صدر ڈویژن قتل کی 79 وارداتوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 74، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں قتل کے 55 مقدمات درج ہوئے۔11 ماہ کے دوران سول لائنز ڈویژن میں قتل کے 24 مقدمات درج ہوئے۔

اقدام قتل کی وارداتوں میں بھی کینٹ ڈویژن 244 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا۔اقدام قتل کے 226 مقدمات کے ساتھ سٹی ڈویژن دوسرے نمبر پر رہا۔صدر ڈویژن اقدام قتل کے 177 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 163، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں اقدام قتل کے 108 مقدمات درج ہوئے۔سول لائنز ڈویژن میں گزشتہ 11 ماہ کے دوران اقدام قتل کے 73 مقدمات درج کئے گئے۔