ڈسٹ فری لاہور؛ 79 سڑکیں 48 گھنٹے میں کچرے اور گرد و غبار سے پاک ہو جائیں گی

9 Dec, 2023 | 06:28 PM

This browser does not support the video element.

سٹی42:  پنجاب کےوزیراعلی محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر لاہور کو ڈسٹ فری شہر بنانے کے پلان پر عملدرآمد شروع ہو گیا۔ لاہور کی 79سڑکوں اور شاہراہوں کو  48 گھنٹے میں مکمل ڈسٹ فری بنایا جائے گا۔ 
وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے شہر کی سڑکوں اور شاہراہوں کو واشنگ کے پروگرام کا باضابطہ آغاز کر دیا۔
وزیراعلی محسن نقوی کا جیل روڈ کا دورہ،سڑک کو واشنگ کے عمل کا معائنہ کیا۔
وزیراعلی محسن نقوی نے مکینیکل واشرز،مکینیکل سویپرز اور ٹریکٹر سویپرز کے جیل روڈ کو واش کرنے کے عمل کا مشاہدہ کیا۔

وزیراعلی محسن نقوی نے صبح اور رات کو سڑکوں کو واش کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ ٹریفک میں روانی کبرقرار رکھنے کے لئے دوپہر یا شام کو سڑکوں کو واش نہ کیا جائے۔ محسن نقوی نے سڑک کنارے ملبے کی غیر قانونی ڈمپنگ کرنے والوں کے خلاف انفورسمنٹ کاروائیاں تیز کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔
لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے آج جیل روڈ پر وزیراعلیٰ محسن نقوی کے وزٹ کے دوران  79سڑکوں کی واشنگ کے پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی۔ 18 مکینیکل واشرز، 12 مکینیکل سویپرز اور 40 ٹریکٹرز سویپرزواشنگ کے عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔کوڑے کے ساتھ ساتھ کنسٹرکشن اینڈ ڈیمولیشن میٹریل ٹھکانے لگانے کیلئے تینوں شفٹوں میں ٹیمیں متحرک ہیں۔ آئندہ 48 گھنٹے میں تمام پوائنٹس کو زیرو ویسٹ کر دیا جائے گا۔
کمشنر لاہور ڈویژن،ڈپٹی کمشنر،ڈی جی پی ایچ اے اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزیدخبریں