ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

190 ملین پونڈ سکینڈل؛ سابق وزیر زبیدہ جلال نے نیب تحقیقات مین نیا انکشاف کر دیا

NCA, 190 million pounds scandal investigation, NAB investigation, Zubeida Jalal, Imran Khan, Ex Prime Minister, EX Chairman PTI, Bani e PTI, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان:انگلینڈ کی  این سی اے سے بھجوائے گئے  190 ملین پونڈز کی تحقیقات نے نیا رخاختیار کر لیا۔ سابق وفاقی وزیرزبیدہ جلال نے نیب ٹیم کے سامنے نیا انکشاف کردیا۔

سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے نیب کی تحقیقات کے دوران انکشاف کیا کہ  بانی پی ٹی آئی نے جب 190 ملین پونڈز کی برطانیہ سے منتقلی کا معاملہ اپنی کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا تھا تو  کابینہ کے بعض ارکان نے 190 ملین پونڈز  کے اس معاملے کی تحقیقات کرانے کی سفارش کی تھی، 

زبیدہ جلال نے نیب کی تحقیقات کے دوران دعوی کیا کہ سابق حکومت کی کابینہ کے زیادہ ارکان کا موقف تھا کہ این سی اے کے ساتھ 190 ملین پونڈز کے معاملے پرپاکستان کو واپس لینے کی بات کرنی چاہیے۔

کابینہ ممبران  نیب تحقیقات میں شامل ہوئے اور اپنے اسی موقف کو دہرایا۔

 نیب کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وفاقی وزیرزبیدہ جلال نے نیب ٹیم کو بتایا کہ انہوں نے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ زبیدہ جلال کا کابینہ میں موقف تھا کہ  190 ملین پونڈز پاکستان کا اثاثہ ہے اور واپس انا چاہیے۔ تحقیقات میں زبیدہ جلال نے بتایا کہ میرے تحقیقات کروانے پر اصرار کے باوجود وزیراعظم نے کسی کی ایک نہ سنی۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 190 ملین پونڈز اور این سی اے معاملہ کچھ کابینہ ارکان کے شدید تحفظات کے باوجود منظورکیا گیا،اس سنجیدہ معاملے پربغیرکسی بحث کے ایجنڈا منظورکرلیا گیا اور منٹس کو خفیہ رکھنے کی منظوری دی گئی۔