عثمان خان: بانی چیرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس کے کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہو گی اور الیکشن کمیشن اس کیس کی سماعت کرنے کے لئے جیل میں عدالت لگائے گا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے کاز لسٹ جاری کر دی گئی جس کے مطابق الیکشن کمیشن بانی چیرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے خلاف کیس کی سماعت 13 دسمبر کواڈیالہ جیل میں کرئے گا۔
الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کی رپورٹ کے بعد محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے توہینِ الیکشن کمیشن کے معاملہ کا جیل ٹرائل کا فیصلہ کیا تھا۔
بانی چیرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری پر توہینِ الیکشن کمیشن کی فرد جرم لگانے کی کاروائی اڈیالہ جیل میں ہوگی۔