محسن نقوی کا جیل روڈ کا دورہ، سڑک کی دھُلائی کا جائزہ لیا، 79 سڑکیں دھوئی جائیں گی

9 Dec, 2023 | 05:42 PM

This browser does not support the video element.

This browser does not support the video element.

بسیم سلطان: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جیل روڈ کا دورہ کیا اور وہاں سڑک سے مٹی اور دھول ہٹانے کے کام میں مصروف ایل ڈبلیو ایم سی کی کاکردگی کا جائزہ لیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی نے 79 روڈز پک کیے ہیں جہاں مٹی زیادہ ہے۔ مین ٹارگٹ جیل مال ،شاہدرہ ،سرکلر روڈ ودیگر شاہراہیں ہیں۔ میں امید کرتا ہوں اس آپریشن سے سموگ میں یقینی کمی ہو گی۔

محسن نقوی نے کہا کہ سموگ اس وقت بہت تنگ کر رہی ہے۔ لاہور اب بھی آلودہ شہروں میں پہلے نمبر پر ہے۔ شہر میں بارش کا ابھی کوئی امکان نہیں۔سموگ کی وجہ ٹریفک اور دھول ہے۔ بچوں کے امتحانات ہو رہے ہیں،سکول بند نہیں کر سکتے  تاہم سردیوں کی چھٹیاں جلدی دے دی ہیں۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ سڑکوں کو دھول سے پاک کرنے کے لئے تمام تر واشنگ کا عمل رات میں کیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں محسن نقوی نے کہا کہ مصنوعی بارش جب تک ہو نہیں جاتی تب تک کوئی بات نہیں کرونگا۔انہوں نے کہا کہ بادلوں کے بغیر بارش ممکن نہیں مگر کام جاری ہے۔

محسن نقوی نے بتایا کہ 302 سڑکوں پر پیج ورک کا کام شروع کرنے جا رہے ہیں، یہ کام بھی جلد مکمل ہوگا، پیچ ورکنگ سے ٹریفک روانی بہتر ہوگی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی کے جیل روڈ وزٹ کے دوران کمشنر چوہدری محمد علی رندھاوا، ڈی سی رافعہ حیدر، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں