اہم کھلاڑی آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ میں باہر ہوگئے

9 Dec, 2023 | 03:04 PM

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپنر ابرار احمد آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں انجری کے باعث باہر ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے اسپنر  ابرار احمد  کی انجری رپورٹ کا جائزہ لیا جارہا ہے اور متبادل کے طور پر آف اسپنر ساجد خان کا نام زیرِ غور ہے۔

آسٹریلوی اسکواڈ میں لیفٹ ہینڈ بیٹرز کی وجہ سے آف اسپنر ساجد خان مضبوط امیدوار بن گئے ہیں تاہم  ویزا موجود نہ ہونے کی وجہ سے پہلے ٹیسٹ سے قبل ساجد خان کا آسٹریلیا جانا مشکل ہے۔

ابرار احمد انجری کی وجہ سے سیریز سے باہر ہوئے تو ساجد خان کو آسٹریلیا بھیجا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز 14 دسمبر سے 7 جنوری تک کھیلی جائے گی۔

مزیدخبریں