سونے کی قیمت میں یکمشت بڑی کمی

9 Dec, 2023 | 01:21 PM

ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے ، ہفتے کو مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ھیرت انگیز کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3000 روپے کی کمی ہوئی  جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 600 روپے ہو گئی  جبکہ  دوسری جابب 10 گرام سونا 2572 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 84 ہزار 842 روپے کا ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ جمعے کو بھی مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

مزیدخبریں