مسلم لیگ ن قوم کی توقعات پر ہمیشہ کی طرح پورا اترے گی، شہبازشریف

9 Dec, 2023 | 12:44 PM

سٹی42:سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ   مسلم لیگ ن قوم کی توقعات پر ہمیشہ کی طرح پورا اترے گی، نواز شریف کی قیادت میں قوم کو امن، ترقی اور خوشحالی دیں گے۔

لاہور میں شہباز شریف سے سابق ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں،پارٹی رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی شہزادہ افتخار الدین نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت پر مبارک باد دی،پارٹی رہنماؤں نے اپنے حلقوں میں انتخابی تیاریوں پر پارٹی صدر کو آگاہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کے وطن واپس آنے کے بعد قوم کی مایوسیاں ختم ہو گئی ہیں،خیبر پختونخواہ میں 10 سال کی حکومت نے عوام کو کچھ نہ دیا، عوام کے وسائل کو صرف بے دردی سے لوٹا گیا،ہماری کوشش ہے کہ ملک کو مسائل سے نجات دلائیں۔

مزیدخبریں