انتشار انگیز گفتگو کرنے کا مقدمہ،مریم اورنگزیب کے وارنٹِ گرفتاری منسوخ

9 Dec, 2023 | 10:45 AM

سٹی42: انتشار انگیز گفتگو کرنے کے مقدمے میں لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب کے وارنٹِ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔

 تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جج عبہر گل نے مریم اورنگزیب سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت کی، مریم اورنگزیب کے عدالت میں پیش ہونے کے بعد وارنٹِ گرفتاری منسوخ ہوئے،عدالت نے شریک ملزموں سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کا تحریری فیصلہ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔بعدازاں سماعت 6 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

 واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے 2022ء میں مقدمہ درج کیا تھا۔

مزیدخبریں