ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس, اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 9 جنوری تک توسیع

عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس, اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 9 جنوری تک توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین جمالی:جناح ہاؤس ،عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 9 جنوری تک توسیع کر دی۔

 تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمدارشدجاویدنے عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات پر سماعت کی، عدالت نے سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 9 جنوری تک توسیع کر دی۔

 خیال رہے کہ اسد عمر نے جناح ہاؤس حملہ ٫ عسکری ٹاور حملہ کیس ٫ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن آفس جلانے اور کلمہ چوک پر کینیٹر جلانے سمیت دیگر سات مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔