موٹروے زیادتی کیس؛سزا موت کیخلاف اپیل 14 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر

9 Dec, 2023 | 10:04 AM

ملک اشرف: موٹروے زیادتی کےملزموں کی سزائے موت کیخلاف اپیل، ہائیکورٹ نے عابد حسین ملہی اور شفقت بگا کی سزا موت کیخلاف اپیل 14 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر کردی ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس کو14 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کے حوالے سے کاز لسٹ جاری کردی ہے جہاں پر جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس علی ضیاء باجوہ پر مشتمل دو رکنی سزا موت کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت کرے گا۔

عدالت نے فریقین کے وکلاء کو دلائل کیلئے طلب کررکھا ہے، پولیس نے ملزمان کیخلاف 9 ستمبر2020 کو مقدمہ درج کیا تھا اور انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے دونوں ملزموں کو خاتون کی بے حرمتی کے جرم میں سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔

مزیدخبریں