آرگنائزڈ کرائم یونٹ شاہدرہ کی بڑی کارروائی ،بدنام زمانہ ملزم ناصر علی عرف لالہ ناصر گرفتار

9 Dec, 2023 | 08:58 AM

وقاص احمد: آرگنائزڈ کرائم یونٹ شاہدرہ کی جانب سے بڑی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں بدنام زمانہ ملزم ناصر علی عرف لالہ ناصر گرفتار۔

ڈی ایس پی شاہدرہ مجاہد جٹ سرا کے مطابق گرفتار ملزم اقدام قتل ،راہزنی جیسی سنگین نوعیت کی وارداتوں میں مطلوب تھا ،ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ لاہور شہر میں درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا گیا جس کی مزید تفتیش جاری ہے۔ گرفتار ملزم نے دوران ڈکیتی کئی شہریوں کو فائر مار کر زخمی کیا تھا۔ملزم کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں، جدید ٹیکنالوجی اور پبلک ریلیشن شپ کوبروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔

ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ نارتھ فرقان بلال کا کہنا تھا کہ ملزم کو پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے سخت سزا دلوائی جائے گی اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آرگنائزڈکرائم یونٹ لاہور کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

دوسری جانب ڈی آئی جی آرگنائزڈکرائم یونٹ لاہور کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک کی طرف سے ڈی ایس پی مجاہد جٹ سرا اوران کی ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا گیا۔

مزیدخبریں