عام سا لڑکا سٹریٹ کرائم کا بادشاہ نکلا

9 Dec, 2023 | 12:16 AM

سٹی42: پولیس نے جس عام سےدکھائی دینے والے لڑکے کو گرفتار کیا وہ  سٹریٹ کرائمز کا بادشاہ نکلا، ملزم نے تین سو کے لگ بھگ راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کر دیا۔ 

کلاکوٹ پولیس کے زیر حراست ملزم عامر ک نے تفتیش کے دوران اہم   انکشافات کئے ہیں۔ ملزم نے بتایا کہ وہ  300 کے قریب اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث  ہے۔ملزم بلال ٹینشن اور نعمت اللہ عرف مطہ گروپ کا اھم کارندہ ھے۔ گرفتار ملزم نے بلال ٹینشن اور جلال کے ساتھ ملکر تھانہ کھارادر کی حدود میں جیولری کی دوکان کو لوٹا تھا۔

ایس ایس پی سٹی  امجد حیات نے بتایا کہ ملزم نے  ایک اور بڑی واردات تھانہ پریڈی کی حدود میں کی تھی۔  ملزمان کے 2 ساتھی سٹی ضلع پولیس مقابلہ میں زخمی ھو کر جیل جا چکے ھیں۔گروہ کا سرغنہ بلال ٹینشن بھی متعدد مقدمات میں ملوث ہے اور اسےگرفتار کیا جا چکا ھے۔

گرفتار ملزم عامر کمانڈو کی کئی  وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

ایس ایس پی سٹی نے بتایا کہ بظاہر سادہ نظر آنے والے نوجوانوں کے اس گروہ کے ارکان جیولری شاپ لوٹنے کے ماہر ھیں ،

ملزم عامر کمانڈو نے دوران تفتیش 300 سے زائد اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا انکشاف کیا ھے۔ ملزمان کا گروہ 8 افراد پر مشتمل ھے۔ 4 ساتھی پولیس نے مقابلے کے بعد گرفتار کیے ھیں جب کہ دیگر کی تلاش جاری ھے ۔

ملزمان ضلع سٹی سمیت ضلع ساؤتھ ، ضلع ایسٹ ، ضلع ویسٹ کے علاقوں میں صبح کے وقت 7 بجے سے 12 بجے تک ہونے والی اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ھیں۔ملزمان ھفتے میں 4 دن وارداتیں کیا کرتے تھے۔

 ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی ، سرجانی انڈا موڑ ، طارق روڈ کلفٹن ، چاکیواڑہ کے علاقوں میں صبح کے اوقات میں کبھی 4 افراد پر مشتمل اور کبھی 6 افراد کے گروہ کی شکل میں وارداتیں کیا کرتے تھے۔

گرفتار ملزمان روزانہ 20/25 موبائیل فون گروہ کے سرغنہ نعمت اللہ عرف مطہ کو فروخت کرنے کے لیے دیا کرتے تھے۔

 مطہ موبائیل فون لینے والوں سے  پیسے ھاتھ کے ھاتھ لیا کرتا تھا۔ آئی فون 50 ھزار ، دیگر کمپنیوں کے موبائیل فون 10/12 ھزار اور 15 ھزار تک کے حساب سے نعمت اللہ عرف مطہ فروخت کرتا تھا۔

نعمت اللہ عرف مطہ اسٹریٹ کرمنل گروہ کا سرغنہ ھے۔  وہی واردات کرنے کے لیے اسلحہ فراھم کرتا ھے۔  چھینے ھوئے موبائل فون کے آئی ایم ای آئی کوڈ نمبر چینج کر کہ دگنے داموں میں فروخت کرتا ھے ۔

گزشتہ روز نعمت اللہ عرف مطہ گروپ کے 2 کارندے اے وی سی سی پولیس کے ھاتھوں مقابلے میں گرفتار ھوئے۔  گروہ کے سرغنہ نعمت اللہ عرف مطہ اور دیگر ساتھیوں کی تلاش میں چھاپہ مار کاروائیوں کا سلسلہ جاری ھے جلد گرفتار کرلیے جائینگے۔

مزیدخبریں