وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی داتا دربار آمد

9 Dec, 2022 | 08:17 PM

ویب ڈیسک : وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی داتا دربار لاہور میں آمد ۔

تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار نے حاضری دی اور دعا مانگی،وزیر خزانہ نے ملک و قوم کی سلامتی ،  معیشت کی بہتری اور ملک کے تحفظ کیلئے خصوصی دعا کی۔

وزیر خزانہ  اسحاق ڈار نے زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف عامر شہزاد رانجھا سے ملاقات بھی کی  جبکہ  حاضری کے دوران لنگر بھی نوش کیا۔

اسحاق ڈار کی آمد کے موقع پر سکیورٹی کا سخت انتظام کیا گیا تھا۔وزیر خزانہ داتا دربار حاضری کے بعد واپس روانہ ہوگئے.

مزیدخبریں