ویب ڈیسک: معاون خصوصی اطلاعات وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر کچھ وزرا اور اراکین میں اختلافات ہیں۔
بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر تمام اراکین کو اپنی رائے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے سامنے رکھنے کی مکمل آزادی ہے تاہم کچھ وزرا اور ارکان میں اختلافات ہیں، پنجاب اسمبلی تحلیل ہو جائے تو پھر بات بن سکتی ہے۔
ترجمان وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ صرف خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے سے مرکزی حکومت پرپریشرنہیں ڈال سکتے، اراکین کی رائے ہے کہ جب تک پنجاب اسمبلی کو تحلیل نہیں کیا جاتا اس وقت تک کے پی اسمبلی کو بھی روکا جائے۔انھوں نے کہا کہ تمام اراکین کو اپنی رائے عمران خان کے سامنے رکھنے کی مکمل آزادی ہے، اب تک عمران خان نے کوئی تاریخ نہیں دی وہ سب کی رائے لے رہے ہیں۔