عمران خان شہباز شریف کے خلاف جھوٹی خبریں شائع کراتے رہے, رانا ثنا اللہ

9 Dec, 2022 | 12:48 PM

Ansa Awais

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان نے ڈیلی میل کے ذریعے وزیر اعظم شہباز شریف کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف جھوٹی خبریں شائع کراتے رہے لیکن خود گھڑیاں چوری کرتے رہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیلی میل کی معافی اعتراف ہے کہ اس جھوٹ کے ماسٹر مائنڈ عمران خان ہیں اور عمران خان نے ڈیلی میل کے ذریعے شہباز شریف کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جو کہتا تھا ہم کیس دیکھتے ہیں فیس نہیں، اب وہ کسی کو اپنا فیس دکھانے کے قابل نہیں رہے۔ آئین کے تحت جھوٹا، چور، خائن لیڈر نہیں بن سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے لوگ عمران خان کو لیڈر شپ کے عہدے سے ہٹائیں۔ عمران خان نے ڈیلی میل کے ذریعے وزیر اعظم شہباز شریف کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔

مزیدخبریں