ویب ڈیسک : راولپنڈی میں لین دین کے تنازعے پر دو روز قبل اغوا کیے گئے نوجوان کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول عبدالرحمان کو دو روز قبل واہ کے علاقے نیو سٹی سے اغوا کیا گیا تھا، مقتول عبدالرحمان کی تشدد زدہ لاش اٹک سے ملی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی لاش رسیوں سے بندھی تھی جسم پر تشدد کے نشانات ہیں۔
پولیس کے مطابق تھانہ واہ میں واقعے کا مقدمہ مقتول کے تین دوستوں کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔