سیاسی ہلچل میں تیزی،وزیراعلیٰ بلوچستان کااہم بیان سامنے آگیا

9 Dec, 2022 | 09:17 AM

ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ مالی مشکلات کے باوجود کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سیلاب زدگان کو تہنا نہیں چھوڑیں گے، مالی مشکلات کے باوجود کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو گھروں کی تعمیر کے لیے رقم دیں گے، وفاقی حکومت کا ہر مشکل گھڑی میں تعاون حاصل رہا، عمران خان ہوں یا شہباز  شریف دونوں نے بلوچستان کو اہمیت دی۔

انہوں نے کہا کہ نیا این ایف سی ایوارڈ وقت اور حالات کی ضرورت ہے، این ایف سی ایوارڈ کے تحت شیئر آئینی طور پر وقت پر ملنا چاہیے، ہمارا زیادہ تر بجٹ امن وامان کی صورتحال کو بہتر کرنے پر خرچ ہوتا ہے۔

میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ صوبہ مالی مشکلات سے دوچار ہے، جلد پارلیمانی لیڈروں کے ہمراہ وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔

مزیدخبریں