اسکولز میں ڈھائی ماہ کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

9 Dec, 2022 | 08:37 AM

ویب ڈیسک:محکمہ تعلیم  بلوچستان کی جانب سے صوبے کے سرد علاقوں کے اسکولز میں ڈھائی ماہ کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

بلوچستان کے سرد علاقوں کے اسکولز میں ڈھائی ماہ کی تعطیلات دسمبر سے آئندہ سال فروری تک جاری رہیں گی۔سیکرٹری تعلیم بلوچستان عبدالرؤف بلوچ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان کے سرد علاقوں کے اسکولز میں ڈھائی ماہ کی تعطیلات 16 دسمبر سے شروع  ہو کر 28 فروری 2023 تک جاری رہیں گی۔

واضح رہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 18 اضلاع کے اسکولز میں موسم سرما کے دؤران ڈھائی ماہ کی تعطیلات کی جاتی ہیں۔

مزیدخبریں