ملتان: پاکستان بمقابلہ انگلینڈ دوسرے ٹیسٹ کا آج سے آغاز

9 Dec, 2022 | 08:26 AM

ویب ڈیسک: ملتان کرکٹ اسٹیڈیم 16 سال بعد آج ٹیسٹ میچ کی میزبانی کررہا ہے جہاں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں مدمقابل ہوں گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ملتان ٹیسٹ کیلئے تیار کی گئی پچ اسپینرز کے لیے ساز گار ہوگی، محمد نواز اور ابرار احمد کی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے تاہم فاسٹ بولر حارث روف کے بعد نسیم شاہ کی انجری کے باعث پاکستان ٹیم کے لیے فائنل الیون کا انتخاب ایک امتحان بن گیا ہے۔گزشتہ روز دونوں ٹیموں نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جم کے پریکٹس کی، دھند کے باعث ٹریننگ سیشن تاخیر سے شروع ہوئے۔

انگلش کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ کے ساتھ بولنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کی تھی، انگلش کپتان اور کوچ نے ٹیسٹ کےلیے تیار کی گئی پچ کا جائزہ بھی لیا تھا۔دوسری جانب پاکستان ٹیم نے بھی پریکٹس تو بھرپور انداز میں کی، اسپنرز اور بیٹرز نے بھی خوب جان ماری لیکن پریشان کن بات قومی ٹیم کے فاست بولرز کی انجریز  رہیں۔

شاہین آفریدی سیریز سے پہلے اور حارث روف پہلے ٹیسٹ کے دوران انجری کا شکار ہوئے اور اب اطلاعات ہیں کہ نسیم شاہ کو بھی انجری کا سامنا ہے۔ٹیم مینجمنٹ وکٹ کو دیکھتے ہوئے امکان ہے کہ لیگ اسپینر ابرار احمد کو ٹیسٹ ڈیبیو کروائے جبکہ محمد نواز بھی ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔

قومی ٹیم کی حتمی الیون میں کون کھیلے گا کون ڈراپ ہو گا اس بات کا فیصلہ ٹاس سے قبل کیا جائے گا۔واضح رہے کہ مہمان ٹیم انگلینڈ کو 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

مزیدخبریں