پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند

9 Dec, 2022 | 08:20 AM

ویب ڈیسک: پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند ہے، جس کے باعث لاہور ملتان موٹر وے ایم-3، فیض پور سے سمندری تک بند کردی گئی ہے۔

قومی شاہراہوں پر بھی دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔موٹر وے پولیس نے شہریوں کو محتاط ڈرائیونگ اور غیرضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت جاری کردی۔دوسری جانب دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پہلا اور کراچی کا تیسرا نمبر ہے۔

مزیدخبریں