وینا ملک کو خوبصورت ، دیندار شخص کی تلاش

9 Dec, 2021 | 07:50 PM

Malik Sultan Awan

 (ویب ڈیسک) وینا ملک نے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کردیا۔ان کا کہنا ہے کہ جب بھی شادی کی کسی 'دین دار آدمی' سے کروں گی. 

 تفصیلات کے مطابق حالیہ انٹرویو میں اداکارہ اور میزبان وینا ملک نے اپنی پہلی شادی سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔دوران انٹرویو دوسری شادی کے سوال پر وینا ملک نے کہا کہ میں جب بھی انشاءاللہ دوسری شادی کروں گی، کسی دین دار انسان سے کروں گی۔ کیونکہ جو شخص اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہے وہ اپنی بیوی کے ساتھ غلط نہیں کرسکتا اور جو شخص اللہ سے نہیں ڈرتا وہ بہت ظالم شخص ہوتا ہے۔

 وینا ملک نے کہا کہ میں ایسے شخص سے شادی کرنا چاہوں گی جو خوبصورت ہو، ساتھ ہی میرے ساتھ تعلق کو نہ صرف دنیا میں نبھائے بلکہ جنت تک میرا ہم قدم رہے۔وینا ملک نے مزید کہا کہ ابھی تک تو ان کے پاس دوسری شادی کےلئے کوئی شخص نہیں ہے لیکن جلد ہی کوئی نہ کوئی ان کےلئے اس دنیا میں ضرور موجود ہوگا۔

واضح رہے کہ 37 سالہ اداکارہ وینا ملک نے 2013 میں اسد خان خٹک سے شادی کی تھی، جو کہ 2018 میں انجام پاگئی۔

مزیدخبریں