82 سالہ ماں پر بیٹے اور بہو کا بد ترین تشدد، ویڈیو منظر عام پر

9 Dec, 2021 | 07:21 PM

Abdullah Nadeem

سٹی 42:   بادامی باغ کے علاقے میں 82سالہ ضعیف خاتون پر بیٹےاوربہوکا تشدد۔
تفصیلات کے مطابق وزیراں بی بی کو بیٹے شاہد پرویزاوربہو فاطمہ شاہد نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ سی سی پی او نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ایس پی سٹی کی ہدایت پر بادامی باغ پولیس خاتون کے گھر پہنچ گئی۔

ایس ایچ او بادامی باغ نے بزرگ خاتون کو طبی امداد فراہم کی۔پولیس نے افسوسناک واقعہ میں ملوث جوڑے کو گرفتار کر لیا۔والدہ نےبیٹے اور بہودونوں کو معاف کر دیا۔والدہ کے معاف کرنےدونوں کو چھوڑ دیا گیا۔

مزیدخبریں