قیصر کھوکھر: 8 افسران کےتقرروتبادلے، سیکرٹری اوقاف نبیل جاویدکو تبدیل جبکہ نبیل جاوید کو کمشنرسرگودھا تعینات کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق منصور قادر کو سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی کو اسداللہ فیض کو سیکرٹری ٹورازم تعینات جبکہ سیکرٹری لیبر لیاقت علی چٹھہ کو تبدیل کردیا گیا ہے۔ لیاقت علی چٹھہ کوکمشنرڈی جی خان، نبیل جاوید کو کمشنرسرگودھا جبکہ ڈاکٹر محمدسہیل شہزاد کو سیکرٹری لیبرتعینات کردیا گیا۔
اسی طرح ظہیرحسن سپیشل سیکرٹری محکمہ سکولزایجوکیشن، عائشہ حمیدکو ڈی جی پاپولیشن اور ڈاکٹراحمدافنان کوسیکرٹری اوقات کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔