ویکسی نیشن نہ کرانے والے طلبا کلاس میں نہیں بیٹھ سکیں گے

9 Dec, 2021 | 06:33 PM

Imran Fayyaz

(عمران یونس)طلباء کی ویکسینیشن مہم کتنی کامیاب رہی،،پنجاب یونیورسٹی ویکسین شدہ اور غیر ویکسین شدہ طلباء کی تفصیلات اکٹھی کرے گی۔
 تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی میں طلباء کی 100 فیصد ویکسینیشن یقینی بنانے کیلئے رجسٹرار ڈاکٹر خالد خان نے ویکسین شدہ اور غیر ویکسین شدہ طلباء کی تفصیلات طلب کر لیں۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام صدور شعبہ جات ہنگامی بنیادوں پر ویکسین شدہ و غیر ویکسین شدہ افراد کا ڈیٹا بھجوائیں،ویکسین نہ لگوانے والے طلباء کو کلاس میں نہیں بیٹھنے دیا جائے گا۔
 مراسلے کے مطابق سترہ سال سے  زیادہ عمر کے طلبہ کی ویکیسنشن کا ریکارڈ ارسال کیا جائے ، اگر کسی نے ویکیسنشن نہیں کروائی تو وجہ بتائی جائے اور ویکسینیشن نہ کروانے والوں کے خلاف اگر کوئی کاروائی ہوئی ہے تو وہ بھی آگاہ کیا جائے۔مراسلے کے مطابق سترہ سال سے اوپر تمام طلبہ کی کورونا ویکسینیشن کو یقینی بنایا جائے ۔

مزیدخبریں