زین مدنی: لاہور پریس کلب میں تھیٹر ویڈیو سکینڈل کا شکار ہونے والی اداکاروں کی پریس کانفرنس، انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ جو واقعہ پیش ہوا وہ واقعہ نہیں زیادتی ہے، لڑکیوں کے میک اپ روم سے ویڈیوز بنائی گئیں۔
پریس کلب میں میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے اداکارہ زارا خان اور مہک نور پھٹ پڑیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری ویڈیوز ڈریسنگ روم میں بنائیں گئیں جو سراسر زیادتی ہے۔ ہمیں انصاف ملنا چاہیے،کاشف چن ایک ایکسٹرا فنکار ہے جس کے ذریعے کروایا گیا۔کاشف چن نے بتایا کہ یہ خوشبو خان نے کروایا ہے۔ اداکارہ مہک نور نے خوشبو بارے کہا کہ ان کے ساتھ کام کیا، میری ان سے صرف پرفارمنس پر تکرار ہوئی جبکہ کبھی جھگڑا نہیں ہوا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کاشف چن میرے کیبن میں فون چارج کے بہانے آتا تھا جب کہ ہم چارجر سے منع کرتے رہے۔ ہمیں کبھی سوچ ہی نہیں آئی کہ ایسے ویڈیو بن جائے گی، میں خوشبو کی عزت کرتی تھی اب نہیں کرتی اور نا ہی اب انہیں اپنا سینئر مانتی ہوں۔
سٹیج ڈانسر زارا خان کا کہنا تھا کہ ناچتی ہیں لیکن اتنی بری نہیں ہیں عزت سرعام نیلام کر دیں۔ شالیمار تھیٹر والوں کا جھگڑا خوشبو کے ساتھ تھا ہمارے ساتھ تو نہیں تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے ابھی تک کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی جبکہ اگرخوشبو سچی ہوتیں تو عدالت پیش ہونا چاہیئے تھا، عبوری ضمانت کیوں لیں۔