پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کی اموات میں اضافے کی وجہ سامنے آ گئی

9 Dec, 2021 | 05:32 PM

Imran Fayyaz

(علی ساہی)جیلوں میں قیدیوں کی اموات بڑھنے لگیں،پنجاب بھرکی جیلوں میں 195قیدی رواں سال دم توڑ گئے۔رواں سال سب سے زیادہ ہلاکتیں کیمپ جیل میں ہوئیں  جبکہ آج پھر ایک قیدی دم توڑ گیا۔
 تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھرکی جیلوں میں اب تک 195قیدی دم توڑچکے ہیں۔حکومتی اعلان اورعدالتی حکم کے باوجود بیمارقیدیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کےلئےابھی تک ایمبولینسز کی خریداری ممکن نہیں ہوسکی۔ عدم توجہی اور ناقص سہولیات کی وجہ سے کیمپ جیل میں رواں سال 4 مرتبہ 2قیدی ایک دن میں جاں بحق ہوئے جبکہ آج بھی کیمپ جیل میں 34سالہ فضل محمود دم توڑ گیا۔

جیل حکام کےمطابق جیلوں میں ہلاکتوں کےمتعدد کیسز کی انکوائریز کروائی جارہی ہیں۔ جیل حکام کے مطابق وسائل کی عدم دستیابی کے باعث منشیات کے عادی افرادکوبحالی سنٹرز میں منتقل نہیں کیا جاتاجس کی وجہ سےعلاج معالجہ میں پریشانی کا سامنا ہوتاہے ،جیلوں میں زیادہ تر اموات منشیات کے عادی افراد کی ہوتی ہیں جس کی روک تھام کےلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
 

مزیدخبریں