ریلوے میں  ایک ہی سیٹ پر تعینات افسران  کےلئے تشویشناک خبر 

9 Dec, 2021 | 04:18 PM

Imran Fayyaz

(سعید احمد)ریلوے افسران کی ایک ہی سیٹ اور سٹیشن پر کئی سال سے تعیناتی کا معاملہ،وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی کا لاہور ہیڈکوارٹر کو تین سال سے زائد ایک ہی سیٹ اور سٹیشن پر تعینات افسران کے تبادلوں کا حکم، لاہور سمیت ملک بھر میں ریلوے دفاتر اور اسٹیشن پر تین سال سے زائد عرصے سے تعینات سینکڑوں افسران کے تبادلے ہونگے۔

وزیر ریلوے اعظم سواتی  نے تین سال سے زائد ایک ہی سیٹ اور سٹیشن پر تعینات افسران کے تبادلوں کا حکم دے دیا، وزیر ریلوے کی ہدایت پر ایڈیشنل سیکرٹری خالد گردیزی نے حکام کو مراسلہ جاری کردیا، مراسلے کے مطابق ریلوے کے مختلف شعبہ جات میں ایک ہی سیٹ پر افسران کئی سال سے براجمان ہیں۔

وزیر ریلوے نے معاملے کا سخت نوٹس لے کر افسران کے تبادلوں کی ہدایت کی ہے، ایسے تمام افسران جو تین سال سے ایک ہی عہدے اور سٹیشن پر تعینات ہیں ان کے فوری تبادلے کیے جائیں، تمام افسران کے فوری تبادلے کرکے 15 روز کے اندر رپورٹ وزیر ریلوے کو پیش کی جائے، ریلوے پولیس ،شعبہ فنانس میں بھی تمام تین سال سے زائد تعینات افسران کے تبادلے کیے جائیں، کیشن ہینڈلنگ، پبلک ڈیلنگ اور کنٹریکٹرز کے ساتھ ڈیلنگ کرنے والے عہدوں پر زیادہ فوکس کیا جائے۔
 

مزیدخبریں