نامور گلوکار اداکار علی ظفر نےسموگ کو خطرناک قرار دیدیا

9 Dec, 2021 | 02:48 PM

Ibrar Ahmad

سٹی 42: لالی وڈ انڈسٹری کے نامور گلوکار اداکار علی ظفر نے بھی لاہور میں ہونے والی سموگ کو خطرناک قرار دے دیا ۔گلوکار اداکار علی ظفر  کہتے ہیں کہ سموگ نے خوبصورت شہر کو میلا کردیا ہے۔

 سموگ پر گلوکار اداکار علی ظفر بھی بول پڑے ۔کہتے ہیں کہ کافی عرصہ ملک سے باہر رہا اب لاہور آیا ہوں تو یہاں سانس لینا مشکل ہوا ہے ۔میں سیگریٹ نہیں پیتا لیکن اس سموگ کی وجہ سے دس سے پندرہ سیگریٹ پینے کا نقصان اٹھانا پڑرہا ہے ۔علی ظفر کا کہنا ہے کہ سموگ کی وجہ سے بچوں کے پھیپھڑے تو خراب ہو ہی رہے ہیں لیکن ساتھ ساتھ بہت سی بیماریاں بھی پھیل رہیں ہیں ہمیں حکومت کے ساتھ مل کر اپنے خوبصورت شہر لاہور کو صاف ستھرا کرنا ہے

گلوکار اداکار علی ظفر  کامزید کہنا تھا کہ  سردیوں کا انتظار رہتا تھا کہ دھوپ میں بیٹھیں گے انجوائے کریں گے لیکن اب لاہور نے تو دہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔علی ظفر نے معروف صحافی اینکر پرسن حامد میر کے ٹویٹ پر سموگ کے حوالے سے ری ٹویٹ بھی کیا۔

مزیدخبریں